Top News

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

 


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 276.50 روپے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہد ہ طے پا گیاہے اور1 بلین ڈالر پاکستان کے سٹیٹ بینک میں منتقل ہو چکے ہیں جبکہ سعودی عرب سے2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے1ارب ڈالر پاکستان پہنچ چکے ہیں ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post