Top News

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کے گھر چوری ، نامعلوم افراد کیا کچھ لے اڑے؟ یقین کرنا مشکل

 

 چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری ہو گئی۔

نجی ٹی وی  جیو نیوز کے مطابق  گھریلوملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں چوری کا مقدمہ درج کر لیاگیا، نجف حمید نے پولیس کو بتایا کہ ملازمین نے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقد اور ایک آئی فون 13 پرو موبائل چوری کئے۔

نجف حمید کا مزید کہناتھا کہ وقوعہ کے روز بسلسلہ علاج لاہور گیا ہواتھا،واپس آیا تو سیف سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون غائب تھے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post