اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا۔ استعفے میں کہا گیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
بتایا گیا ہے کہ جہانگیر جدون کافی متحرک وکیل رہے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق کے اہم کیسز کی نمائندگی کی جن میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس بھی شامل ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف کیسز میں بھی وہ وفاقی کی نمائندگی کرتے رہے ہیں اور وہ کافی ٹھوس دلائل دیتے رہے ہیں۔

Post a Comment