کینٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپ نے یہ تو سنا ہی ہوگا کہ خدا جب دینے پر آئے تو چھپڑپھاڑ کر دیتا ہے، ایسا ہی کچھ ہوا امریکی ریاست کینٹکی میں جہاں ایک شخص نےاپنے کھیت میں کھدائی کے دوران امریکی خانہ جنگی کے دور کے 700 سے زائد سکے دریافت کیے ہیں۔
دریافت ہونے والے اس خزانے میں 1840 سے 1863 کے دور کے سیکڑوں امریکی سونے اور چاندی کے سکے شامل ہیں۔۔
سکوں کے حقیقی ہونے کی تصدیق کرنے والے ادارے این جی سی اور گوومنٹ (جہاں سکے فروخت ہوئے) کے مطابق سکوں کا 95 فیصد حصہ گولڈ ڈالرز پر مبنی ہے۔ اس ذخیرے میں 10 ڈالر کے 20 جبکہ 20 ڈالر کے 8سکےموجود تھے
ان میں سب سے زیادہ نایاب 1863 کا 20 ڈالر کا ایک اونس والا سونے کا لبرٹی سکہ تھا۔ یہ ایک سکہ کم از کم ایک لاکھ ڈالرز کی مالیت رکھتا ہے اور گریٹ کینٹکی ذخیرے میں ان سکوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔
این جی سی کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ 1850 سے 1907 تک چلنے والا 20 ڈالر کا لبرٹی سکہ محکمہ خزانہ نے کیلیفورنیا سے سونا دریافت ہونے کے بعد جاری کیا تھا۔

Post a Comment