لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت دینے سے متعلق فیصلہ معطل کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا،عدالت نے یکم اگست کیلئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔

Post a Comment